ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : 1.5لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ سائیکلیں ضبط ۔ 3 چورگرفتار

منگلورو : 1.5لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ سائیکلیں ضبط ۔ 3 چورگرفتار

Mon, 30 Aug 2021 20:21:04    S.O. News Service

منگلورو 30/ اگست (ایس او نیوز) شہر کے اوروا علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے احاطے سے چوری کی گئی ایک سائیکل سے متعلق تفتیش کے دوران پولیس نے تین چوروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 9 مسروقہ سائیکلیں ضبط کرلیں جن کی مالیت کا اندازہ 1.5 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔

    بتایا جاتا ہے اوروا میں اپارٹمنٹ کے احاطہ سے جو سائیکل چوری ہوئی تھی وہ ایک پولیس انسپکٹَر کے بیٹے کی تھی ۔ گرفتار ملزمین کے نام ہنومنتھا (30) ہاویری، منجو راج (29) شیموگہ اور شنکر شیٹی (66) کوتار بتائے گئے ہیں ۔ ملزمین کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ مختلف مقامات سے قیمتی سائیکلیں چوری کرنے کے بعد انہیں کم قیمتوں پر فروخت کیا کرتے تھے ۔ اور اس رقم کو جوا اور شراب میں اڑاتے تھے .


Share: